کورونا کیخلاف فرنٹ پر لڑنے والوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے،گورنر پنجاب
فائل فوٹولاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کورونا کیخلاف فرنٹ پر لڑنے والوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے،عوام جب تک کورونا کولینے خود نہیں جائیں گے وہ کبھی نہیں آئے گا۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وہ کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنےوالے ڈاکٹر اور دیگر طبی عملے کو قوم کا سلام پیش کرتے ہیں،کورونا ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہورہا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 100کروڑ کا ٹارگٹ ضرور حاصل کریں گے،وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں بھر پور حصہ لینے پر مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں،غریب خاندانوں کو کسی سیاسی تفریق کے بغیر راشن دیں گے۔
چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں مگر عوام جب تک کورونا کولینے خود نہیں جائیں گے وہ کبھی نہیں آئے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔